ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 17 فیصد اضافے کا اعلان

کرناٹک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 17 فیصد اضافے کا اعلان

Thu, 02 Mar 2023 12:46:20    S.O. News Service

بنگلورو، 2/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی) کرناٹک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے ۔کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے ہولی سے پہلے ریاست کے لاکھوں ملازمین اور پنشنرز کو بڑا تحفہ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے عبوری ریلیف کے طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔

بومئی نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سکریٹری (فنانس) کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو نئی پنشن اسکیم، مالی معاملات اور دیگر ریاستوں میں دیگر مسائل کا مطالعہ کرے گی اور پھر تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

ملازمین کی غیر معینہ ہڑتال: کرناٹک میں سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے جیسے مطالبات پر حکومت کی طرف سے یقین دہانی کے بعد اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال ختم کر دی ہے۔ اس سے قبل بھی حکومت اور ملازمین یونین کے درمیان کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں جن کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ریاستی سرکاری ملازمین نے بھی بدھ کو بنگلورو میں بروہت بنگلورو مہانگرا پالیکے  (بی بی ایم پی) کے احاطے میں احتجاج کیا اور ساتویں تنخواہ کمیشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔


Share: